🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1121۔ اردو حاشیہ : جس شخص نے جمعہ جماعت اور نماز کے وقت میں ایک رکعت پا لی۔ اس...
1121۔ اردو حاشیہ:
جس شخص نے جمعہ جماعت اور نماز کے وقت میں ایک رکعت پا لی۔ اس نے نماز کی ادائیگی اور فضیلت پا لی۔ اس طرح جمعہ کی ایک رکعت پائے، تو ایک رکعت اور پڑھے۔ ورنہ چار رکعت مکمل کرے۔ آئمہ کرام سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق یہی بیان کرتے ہیں۔ علامہ محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری صاحب تحفۃ الاحوذی نے مسلک احناف کو ترجیح دی ہے کہ مقتدی امام کے ساتھ نماز کا کچھ حصہ بھی پا لے چاہے تشہد ہی کیوں نہ ہو تو وہ باقی نماز دو کعت ہی جمعہ کی پوری کرے گا اور ظہرکی نماز نہیں پڑھے گا۔ «والله أعلم»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1121