الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1153۔ اردو حاشیہ : یعنی دونوں رکعتوں میں چار چار تکبیریں ہوتی تھیں۔ پہلی میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ...
1153۔ اردو حاشیہ:
یعنی دونوں رکعتوں میں چار چار تکبیریں ہوتی تھیں۔ پہلی میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ تین، قرأت سے پہلے اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد تین اور چوتھی رکوع کے لئے۔ امام ابوداؤد اور امام منذری رحمها اللہ اس حدیث پر کسی نقد سے خاموش ہیں، مگر تحقیق یہ ہے کہ اس حدیث کو مرفوع بیان کرنے میں ابوعائشہ (جلیس ابوہریرہ) منفرد ہے۔ وہ مجہول الحال ہے۔ نیز عبدالرحمٰن بن ثوبان پر بھی جرح ہے۔ اور دیگر ثقات کی ایک جماعت مثلاً علقمہ، اسود اور عبداللہ بن قیس اس قصے کو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف بیان کرتے ہیں۔ جبکہ مذکورۃ الصدر احادیث جن میں بارہ تکبیرات زائدہ کا بیان آیا ہے۔ وہ مرفوع ہیں اور اسنادی اعتبار سے صحیح ہیں یا حسن اور دیگر ان کی موئید ہیں۔ اور اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین وائمہ کا ان پر عمل ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھیے: [مرعاة المفاتيح شرح مشكوة المصابيح، حديث: 145 ➐ 1458]

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1153