🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� لغوی توضیح : «قَتَّاتٌ» باب «قَتَّ يَقُتُّ» (بروزن نصر) سے ماخوذ ہے۔ معنی ہے چغل خور۔ فہم الحدیث :...
� لغوی توضیح:
«قَتَّاتٌ» باب «قَتَّ يَقُتُّ» (بروزن نصر) سے ماخوذ ہے۔ معنی ہے چغل خور۔

فہم الحدیث:
معلوم ہوا کہ چغل خوری بہت بڑا گناہ ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم دو قبروں کے قریب سے گزرے تو فرمایا کہ انہیں عذاب دیا جا رہا ہے اور ان میں سے ایک کو چغل خوری کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے۔ [أخرجه البخاري: 218، أخرجه مسلم: 292]
امام منذری رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ امت کا اجماع ہے کہ چغلی حرام اور اللہ کے ہاں کبیرہ گناہ ہے۔ [كما فى توضيح الأحكام 452/7]
یہاں یہ یاد رہے کہ جنت میں داخل نہ ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ چغل خور ابتدائی طور پر جنت میں داخل نہیں ہو گا، تاہم بعد میں اپنے گناہ کی سزا پا کر بالآخر جنت میں داخل ہو جائے گا۔
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 67