الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1184۔ اردو حاشیہ : اس روایت میں ہر رکعت میں ایک ایک رکوع کا ذکر ہے اور یہ کہ...
1184۔ اردو حاشیہ:
اس روایت میں ہر رکعت میں ایک ایک رکوع کا ذکر ہے اور یہ کہ قرأت بھی سنائی نہ دیتی تھی اور احناف کے مسلک کی بنیاد یہی حدیث ہے۔ لیکن جن روایات میں ایک ایک رکعت میں دو دو رکوع کا ذکر ہے۔ وہ صحیحین (بخاری و مسلم) کی روایات ہیں۔ جو سند کے اعتبار سے ابوداؤد کی اس روایت سے زیادہ قوی ہیں۔ دوسرے ان میں ایک زیادتی ہے جو ثقہ راویوں کی طرف سے ہو تو مقبول ہوتی ہے۔ اس طرح جہری قرأءت کا اضافہ بھی صحیح روایات سے ثابت ہے، بنابریں نماز کسوف میں قرأءت بھی جہری ہونی چاہیے اور رکوع بھی کم از کم دو ہوں۔ تو زیادہ بہتر ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1184