🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1186۔ اردو حاشیہ : گزشتہ روایات میں رکوع کی تعداد دو دو، تین تین، چار چار بتائی گئی ہے...
1186۔ اردو حاشیہ:
گزشتہ روایات میں رکوع کی تعداد دو دو، تین تین، چار چار بتائی گئی ہے جبکہ بیشتر میں یہ صراحت بھی ہے کہ یہ اس دن پیش آیا تھا۔ جس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزاے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وفات ہوئی تھی۔ اس لئے تعارض ظاہر ہے اور تطبیق کا کوئی امکان نہیں۔ اس لئے محققین کی رائے یہ ہے کہ ترجیح کی روایت لی جائے گی اور ترجیح دو رکوع والی روایت کو ہے کیونکہ یہ صحیحین اور بالخصوص صحیح بخاری میں مرو ی ہے، جبکہ اس سے زیادہ رکوع والی روایات صحیح مسلم اور کتب سنن کی ہیں، لہٰذا یہ روایات صحیحین کی روایات کے ہم پلہ نہیں ہو سکتی۔ «والله اعلم»
تفصیل کے لئے دیکھیے: [مرعاة المفاتيح/ صلوة الكسوف، حديث: 496]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1186