🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1223۔ اردو حاشیہ : سفر میں فرائض سے پہلے یا بعد ”سنن راتبہ“ بحثیت ”سنن موکدہ“ رسول اللہ صلی...
1223۔ اردو حاشیہ:
سفر میں فرائض سے پہلے یا بعد ”سنن راتبہ“ بحثیت ”سنن موکدہ“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور خلفائے راشدین کے عمل سے ثابت نہیں ہیں، سوائے فجر کی سنتوں کے۔ علاوہ ازیں اگر کوئی عام نفل کی حیثیت سے پڑھنا چاہے تو ممنوع نہیں ہے، جیسے کہ اگے باب کی احادیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوران سفر میں اپنی سواری پر بھی نوافل پڑھا کرتے تھے۔ اس مسئلے کا تعلق انسان کے اپنے شوق سے ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1223