🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1232۔ اردو حاشیہ : یہ روایت بھی بعض محققین کے نزدیک ضعیف منکر ہے اور صحیح 19 دن ہی...
1232۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت بھی بعض محققین کے نزدیک ضعیف منکر ہے اور صحیح 19 دن ہی ہے۔ جن کے نزدیک یہ روایات صحیح ہیں ان میں سفر مکہ کے سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ میں امامت انیس دن، اٹھارہ دن، سترہ دن اور پندرہ دن مروی ہے۔ تو اس عدد میں اختلاف کو امام بیہقی رحمہ اللہ نے یوں حل فرمایا ہے کہ جس راوی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور روانگی کے دن شمار کئے اس نے انیس دن بتائے ہیں اور جس نے ان کو خارج کر دیا، اس نے سترہ کہے۔ اور جس نے آمد اور روانگی میں کوئی ایک دن شمار کیا، اس نے اٹھارہ دن کہے اور جس نے پندرہ دن کہے اس کے خیال میں اصل اقامت مع ایام آمد و رفت سترہ دن ہو گی۔ اور پھر اس نے آمد و روانگی کے دو دن چھوڑ دیے تو پندرہ دن ہوئے۔ (انتہیٰ ملخصہ)، خیال رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ سفر سفر جہاد تھا اور مجاہدین کی اقامت کہیں بھی بالجزم نہیں ہوا کرتی۔ اس لئے سفر جہاد میں کسی جگہ اقامت کو، حالت امن کے عام سفر میں اقامت پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔ اس بناء پر ہمارے مشائخ کا فتویٰ یہی ہے کہ عام سفر میں تین یا چار دن کی اقامت تک قصر اور اس سے زیادہ میں اتمام ہے، جیسے کہ امام شافعی رحمہ اللہ کا فتویٰ ہے اور یہی راحج ہے۔ «والله أعلم»
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1232