🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1233۔ اردو حاشیہ : یہ حجۃ الوداع کا قصہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضوان...
1233۔ اردو حاشیہ:
یہ حجۃ الوداع کا قصہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کی اقامت مکہ اور اس کے مضافات میں عمل حج کی تکمیل کے سلسلے میں، کل دس دن اور صرف مکہ ہی میں چار دن ہے۔ اس سے امام شافعی رحمہ اللہ کا استدلال و فتویٰ یہ ہے کہ جو شخص کہیں چار دن کی اقامت کا عزم رکھتا ہو، تو وہ قصر کرے اور اگر اس سے زیادہ کا ارادہ ہو تو مکمل نماز پڑھے۔ اور تین دن کے قائلین کی بنیاد بھی یہی حدیث ہے، وہ اس میں سے خروج اور دخول کا دن نکال دیتے ہیں، جس کے بعد اقامت کے دن تین ہی ہوتے ہیں۔ بہرحال تین دن اور چار دن دونوں ہی مسلک صحیح ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1233