🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1306. اردو حاشیہ: فوائد ومسائل: ➊ شیطان کا دم کرنا اور گرہ لگانا امور غیبیہ میں سے ہے، ان کی...
1306. اردو حاشیہ: فوائد ومسائل:
➊ شیطان کا دم کرنا اور گرہ لگانا امور غیبیہ میں سے ہے، ان کی کیفیت مجہور ہے۔
➋ یہ اور اس قسم کی دیگر احادیث میں جس شیطان کا ذکر آتاہے وہ غالباً ”قرین“ ہی ہوتا ہے۔ یعنی جو ہر انسان کے ساتھ رہتا ہے۔
➌ اس حدیث میں نماز تہجد اور بالتبع نماز فجر اول وقت میں باجماعت کی ظاہری برکات کا بیان ہے اور تجربہ اس کا بہترین شاہد ہے کہ دنیا کے قیمتی مقویات بھی یہ فرحت و سرور نہیں دے سکتے جو اس عمل سے حاصل ہوتے ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1306