الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1329. اردو حاشیہ: فوائد ومسائل: ➊ رسول اللہﷺ معلم کتاب وحکمت اور مزکی نفوس وقلوب تھے، اس لیے اپنے اصحاب...
1329. اردو حاشیہ: فوائد ومسائل:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معلم کتاب وحکمت اور مزکی نفوس وقلوب تھے، اس لیے اپنے اصحاب کرام کے احوال کا جائزہ لیتے رہتے تھے، لہذا اساتذہ اورمربی و داعی حضرات کو اپنے زیر درس و تربیت طلبہ کا ہرحال میں خیال رکھنا چاہیے۔
➋ حضرات صاحبین رضی اللہ عنہما کی حسن نیت کمال درجے کی تھی، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا معمول ان دونوں کا جامع تھا جس کا ذکر قرآن میں ہے: ﴿وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا﴾ سور ۃ الاسراء110: ”اپنی نماز کی قراءت نہ تو بہت (بلند) آواز سے کریں اور نہ بالکل آہستہ، بلکہ ان دونوں کےمابین کی راہ اختیار کریں۔“ اور بقول علامہ طیبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صدیق اکبر سے فرمایا کہ مناجات ربانی کے مقام سے ذرا نیچے رہ کر اپنی قراءت سےمخلوق کو بھی قائدہ دو۔ اورحضرت عمر سے فرمایا اور کہ افادۂ مخلوق کےمقام سے قدرے بلند ہو کر مناجات ربانی سے بھی خط حاصل کرو۔
➌ اللہ کی رحمتوں کے حصول اور شیطان کو بھگانے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کا بہترین نسخہ نماز پڑھنا اور قرآن کریم کی تلاوت ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1329