الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1354. اردو حاشیہ: فوائد و مسائل: ➊ صبح بیدار ہونے پر مسواک کرنا مسنون و مستحب عمل ہے۔ ➋ رات...
1354. اردو حاشیہ: فوائد و مسائل:
➊ صبح بیدار ہونے پر مسواک کرنا مسنون و مستحب عمل ہے۔
➋ رات کو جاگنے کے اوراد میں سے ایک اہم ورد سورۂ آل عمران کی آخری آیات کی تلاوت بھی ہے۔
➌ تہجد کی نماز کو مختلف حصوں میں بانٹ کر پڑھنا بھی جائز ہے۔
➍ فجر کی نماز کے لیے جاتےہوئے مسنون دعا [اللهم اجعل في قلبي نورا..... الخ]
ہے۔ اور اس کا مفہوم یا تو ظاہری اور حقیقی نور کے حصول کی دعا ہے، جس سے قیامت کے اندھیروں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود اور آپ کے متبعین روشنی حاصل کرں گے یاعلم وہدایت اور اعمال طاعت کی توفیق اور ثبات مراد ہے یا یہ دونوں ہی مراد ہیں۔
➎ حضرت ابن عباس کا تتبع سیرت کا شوق قابل تعجب ہے اور ان کےرتبۂ علیا کی دلیل بھی۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1354