🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� فهم الحدیث : ”ہم ابراہیم علیہ السلام سے شک کے زیادہ حقدار ہیں“ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں...
� فهم الحدیث: ”ہم ابراہیم علیہ السلام سے شک کے زیادہ حقدار ہیں“ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ابراہیم علیہ السلام نے شک کی وجہ سے مردوں کو زندہ ہوتے دیکھنے کا مطالبہ کیا تھا بلکہ انہوں نے مزید اطمینان قلب کے لئے یہ مطالبہ کیا تھا اور ایک حدیث بھی ہے کہ آنکھوں دیکھا سنی سنائی بات کی طرح نہیں۔ [صحيح جامع الصغير 5373 مسند احمد 215/1] علاوہ ازیں نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے جو شک کا لفظ استعمال کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ابراہیم علیہ السلام نے شک کا اظہار کیا ہوتا تو ہم ان سے زیادہ شک کے حقدار ہوتے (لیکن انہوں نے شک نہیں کیا اس لیے ہم بھی شک نہیں کرتے)۔
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 92