🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1375. اردو حاشیہ: فوائد ومسائل: ➊ رسول اللہﷺ نے ان تین راتوں میں مسجدمیں اجتماعی طور پر یہ قیام کراکے...
1375. اردو حاشیہ: فوائد ومسائل:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تین راتوں میں مسجدمیں اجتماعی طور پر یہ قیام کراکے ثابت فرما دیا کہ یہ نماز(المعروف بہ تراویح) جماعت اور اجتماعیت کے ساتھ مستحب و مسنون ہے مگر فرض ہونےکے اندیشے سے آپ نے اس تسلسل کو قائم نہ رکھا۔
➋ امام کے ساتھ قیام مکمل کرلینے میں پوری رات کا قیام لکھا جاتا ہے۔ واللہ ذوالفضل العظیم۔
➌ اس روایت میں قیام کی رکعات کا ذکر نہیں تاہم حضرت جابر کی صراحت وارد ہے کہ (صلّٰی بِنا رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم في شهرِ رمضانَ ثمانِ رکعاتٍ و أوتَرَ]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےہم کو ماہ رمضان میں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر پڑھایا۔ یہ روایت طبرانی صغیر، مسندابی یعلیٰ قیام اللیل مروزی، صحیح ابن خزیمہ اور صحیح ابن حبان میں آئی ہے۔ اور علامہ ذہبی نے المیزان،ج:2ص:311 میں اس کی سند کو وسط کہا ہے۔۔۔۔۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1375