الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1422. اردو حاشیہ: مذکورہ بالا روایات میں وتر کی تعداد ایک ’تین‘ پانچ کا ذکر ہے، جبکہ صحیح مسلم، سنن...
1422. اردو حاشیہ: مذکورہ بالا روایات میں وتر کی تعداد ایک ’تین‘ پانچ کا ذکر ہے، جبکہ صحیح مسلم، سنن ابن ماجہ اور سنن النسائی میں سات، نو اور گیارہ رکعت کا ذکر بھی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں [صحيح مسلم، صلاة المسافرين، حديث: 736-737-738 وسنن النسائي، قيام الليل، حديث: 1697-1698 -1705-1707-1710 وسنن ابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث: 1190-1191-1192]
ہمارے ہاں اکثر لوگ تین وتر پڑھتے ہیں اور وہ بھی سنت کے خلاف اور ایک رکعت وتر کو صحیح نہیں سمجھتے اور ایک وتر پڑھنے والے کو بھی اچھا خیال نہیں کرتے، حالانکہ ایک رکعت وتر حدیث رسول سے ثابت ہے۔ تین رکعت وتر پڑھنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے اور پھر ایک رکعت وتر الگ پڑھا جائے۔ دیکھیے [سنن ابن ماجة، حدیث: 1177]
تاہم ایک سلام کے ساتھ درمیان میں تشہد کیے بغیر بھی جائز ہے۔ درمیان میں تشہد بیٹھنے سے نماز مغرب سے مشابہت ہو جاتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب کی مشابہت سے منع فرمایا ہے۔ دیکھیے: [سنن الدار قطني: 2؍27،25 وصحیح ابن حبان، حدیث:280]

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1422