مولانا محمد داود ارشد حفظہ اللہ
تبصرہ: اولاً: یہ حدیث سستی کی حالت پر محمول ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «انما...
تبصرہ: اولاً: یہ حدیث سستی کی حالت پر محمول ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «انما هوا بضعة منك» ”وہ تیرے جسم کا ٹکڑا ہے“ میں لطیف اشارہ ہے کہ سستی کی حالت میں وضو نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ اسی حالت کو ہی بدن کے دوسرے عضو سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اس کے برعکس اگر شہوت کی حالت میں ہاتھ لگ جائے تو اسے جسم کے دوسرے اجزا سے مشابہت نہیں کیونکہ بدن کے دوسرے اجزا میں شہوت نہیں آتی۔ یہ ایسی بین حقیقیت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ لہٰذا یہ حنفیہ کی قطعاً دلیل نہیں ہے۔ کیونکہ ان کے نزدیک دونوں صورتوں (شہوت اور بغیر شہوت کے) میں وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ جمع و تطبیق کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ شرمگاہ پر جب ہاتھ لگے اور اس پر کوئی کپڑا وغیرہ نہ ہو تو تب وضو ٹوٹ جاتا ہے اور جب کپڑا وغیرہ ہو تو، تب وضو نہیں ٹوٹتا۔ یہ حدیث اس پر دلالت کرتی ہے۔
❀ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں:
«قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا افضي احدكم بيده الي فرجه، وليس بينهما ستر ولا حجاب فليتوضاء»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنا ہاتھ شرمگاہ کو پہنچائے اور (ہاتھ اور شرمگاہ) دونوں کے درمیان کوئی پردہ نہ ہو تو وہ وضو کرے۔“ [صحيح ابن حبان رقم الحديث 1115] ، [بيهقي ص 130، 131 ج 1] ، [مستدرك حاكم ص 138 ج1] ، [دارقطني ص 1447 ج1] ، [طبراني صغير ح 110] ، [طبراني الاوسط ح 8829، 6664، 8904]
امام ابن حبان، امام حاکم، علامہ ذہنی نے صحیح اور ابن عبدالبر نے اس کی سند کو صالح کہا ہے۔
ثانیا: اگر اس جمع و تطبیق کو تسلیم نہ کیا جائے تب بھی ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،کیونکہ سیدنا طلق رضی اللہ عنہ کی روایت میں منسوخ ہونے کا احتمال ہے کیونکہ طلق بن علی رضی اللہ عنہ کی حدیث پہلے کی ہے۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی بعد کی ہے۔ اور حنفیہ کے نزدیک دو متعارض احادیث میں سے جو پہلے کی ہو گی وہ منسوخ ہوتی ہے۔ قواعد فی علوم الحدیث ص 47 لہذا حنفیہ کے اصول کے مطابق حدیث طلق بن علی رضی اللہ عنہ، منسوخ ہے۔
◈ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«خبر طلق بن على الذى ذكرناه خبر منسوخ، لأن طلق بن على كان قدومه على النبى –صلى الله عليه وسلم- أول سنة من سني الهجرة، حيث كان المسلمون يبنون مسجد رسول الله –صلى الله عليه وسلم- بالمدينة، وقد روى أبو هريرة إيجاب الوضوء من مس الذكر على حسب ما ذكرناه قبل، وأبو هريرة أسلم سنة سبع من الهجرة، فدل ذلك على أن خبر أبى هريرة كان بعد خبر طلق بن على بسبع سنين»
”یعنی سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ کی روایت منسوخ ہے کیونکہ سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہجرت کے پہلے سال کے اوائل میں آئے جب مسلمان مسجد نبوی کی تعمیر کر رہے تھے، اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث وجوب وضو کی (بعد کی ہے)۔ جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سات ہجری میں اسلام قبول کیا تھا۔ تو یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سیدنا طلق رضی اللہ عنہ کی روایت کے سات سال بعد کی ہے۔“ [صحيح ابن حبان زير رقم الحديث 1119]
↰ اس کے بعد امام ابن حبان صحیح سند کے ساتھ سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ لکھا ہے۔ وہ ہجرت کے پہلے سال کے ابتدا میں ہوا تھا، اور اسی موقعہ پر ہی انہوں نے مس ذکر سے وضو نہ ٹوٹنے کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی۔ جیسا کہ [سنن نسائي رقم الحديث 165] سے ثابت ہے۔
◈ مولانا عبدالحی لکھنوی حنفی فرماتے ہیں:
«احتمام ان يكون طلقا سمع هذا الحديث بعد اسلام ابي هريرة مردود برواية النسائي فانها صريحة فى ان سماعه هذا الحديث كان فى يوم قدومه»
”یعنی یہ احتمال کہ سیدنا طلق رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی، مردود ہے روایت نسائی کی وجہ سے کیونکہ وہ اس بات پر صریح ہے کہ طلق بن علی رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث مدینہ آنے کے روز سنی تھی۔“ [السعاية ص260 ج1]
↰ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ڈنکے کی چوٹ سے لکھا ہے:
«والانصاف فى هذا البحث انه ان اختير طريق النسخ فالظاهر انتساخ حديث طلق لا العكس .»
”اس بحث میں انصاف یہ ہے کہ اگر نسخ کا طریقہ اختیار کیا جائے تو ظاہر یہ ہے کہ حدیث طلق منسوخ ہے نہ کہ اس کے برعکس۔“ [التعليق الممجد: ص 55]
مولانا عبدالحیی لکھنوی رحمہ اللہ کا اعتراف حقیقت:
مولانا عبدالحی لکھنوی رحمہ اللہ نے اس مسئلہ پر السعایۃ میں تقریبا بارہ صفحات پر مشتمل طویل بحث کی ہے۔ چنانچہ فریقین کے دلائل کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
«قلت هذا تحقيق حقيق بالقبول فإنه بعد إدارة النظر من الجانبين يتحقق أن أحاديث النقض أكثر وأقوى من أحاديث الرخصة وأن أحاديث الرخصة متقدمة»
میں کہتا ہوں کہ یہ تحقیق (کہ طلق بن علی کی روایت منسوخ ہے) قبولیت کی حق دار ہے کیونکہ جانبین کے دلائل دیکھنے کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ وضو ٹوٹ جانے کی احادیث نہ ٹوٹنے کی احادیث سے تعداد میں زیادہ اور قوی ہیں اور نہ ٹوٹنے کی احادیث پہلے کی ہیں۔ [السعاية: ص 267 ج1]
اس کے بعد انہوں نے علامہ طحاوی اور عینی کے رویے کی سخت تردید کرتے ہوئے ان کی متعصّبانہ روش پر تعجب کا اظہار کیا جو قابل ذکر ہے، اور آخر میں صاف صاف لکھا کہ:
«والحاصل ان كلمات القائلين بالنقض فى هذا الباب قوية وكلمات الطائفة الاخري لا توازيها فى القبول نعم فى مسالة نقض لمس امرآة كلاما القائلين بعد م النقض قوي لشهادة حجة من الاخبار والاثار بذلك فاعلم ذلك ولقد اطنبنا اكلام فى هاتين المسالتين ليتحقق الحق ويبطل الباطل ولو كره الكارهون وبالله اعتمدو عليه فليتوكل المتوكلون»
خلاصہ کلام یہ کہ اس باب میں وضو ٹوٹ جانے والوں کی بات قوی ہے اور دوسری جماعت کی بات قبولیت میں ان کے برابر نہیں ہے۔ البتہ جو حضرات عورت کو چھونے سے وضو نہ ٹوٹنے کے قائل ہیں اخبار و آثار کی بناء پر ان کو قول قوی ہے اسے خوب سمجھ لو کہ ہم نے ان دونوں مسئلوں پر تفصیلاً کلام اس لئے کیا ہے کہ تاکہ حق واضح اور باطل کا بطلان ظاہر ہو جائے، اگرچہ ناپسند کرنے والے اسے ناپسند ہی جانیں، مجھے اللہ پر اعتماد ہے اور توکل کرنے والوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ [السعاية ص 268 ج1]

حديث اور اهل تقليد ، حصہ اول 265