🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1501. اردو حاشیہ: روز قیامت جسم کے اعضاء بلوائے جایئں گے۔ اور شہادت دیں گے جیسا کہ قرآن مجید میں...
اردو حاشیہ:
روز قیامت جسم کے اعضاء بلوائے جائیں گے۔ اور شہادت دیں گے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے۔
﴿ٱلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰٓ أَفْوَٰهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَآ أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ﴾ [سورۃ یٰسین 36:65]
”آج ہم ان کے مونہوں پر مہر کر دیں گے۔ اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے۔ اور ان کے پاؤں ان کے کیے کی گواہی دیں گے۔“
اور سورۃ النور میں ہے۔
﴿يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [النور: 24]
”اس دن ان کی زبانیں، ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے جو یہ عمل کرتے رہے۔“
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1501