🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا محمد داود ارشد حفظہ اللہ
� SH تبصرہ: EH ➊ شقیق کی روایت مرسل ہے کیونکہ عاصم کے والد کلیب بن شہاب تابعی ہیں۔ [تقريب...
� تبصرہ:
➊ شقیق کی روایت مرسل ہے کیونکہ عاصم کے والد کلیب بن شہاب تابعی ہیں۔ [تقريب ص 286]
➋ اس کی سند میں اضطراب ہے۔
➌ شقیق مجہول ہے [ميزان ص 289 ج 2]
ثانیاً: رہی ایک روایت محمد بن حجادۃ راوی کی، تو یہ منقطع ہے کیونکہ:
◈ عبدالجبار بن وائل نے یہ روایت اپنے والد سے نقل کی ہے اور عبدالجبار کا اپنے والد سے سماع ثابت نہیں۔
◈ امام نووی فرماتے ہیں:
«حديث ضعيف، لان عبدالجبار بن وائل اتفق الحفاظ على انه لم يسمع من ابيه شيئا ولم يدركه»
”یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ تمام آئمہ کا اس پر اتفاق ہے کہ عبدالجبار نے اپنے والد سے کچھ بھی نہیں سنا اور نہ ہی انہیں (وائل بن حجر کو) دیکھا ہے۔“ [المجوع شرع المهذب: ص 446 ج 3، و الضعيفه ص 330 ج 2]
خود حنفیہ کے نزدیک بھی عبدالجبار کا اپنے والد سے سماع و لقاء ثابت نہیں جیسا کہ:
◈ مولانا عبدالعزیز صاحب نے [بغية الالمعي: ص371 ج1] میں،
◈ مولانا سرفراز خاں صفدر نے [خزائن السنن: ص 81 ج2] میں،
◈ماسٹر امین اوکاڑوی نے [تحقيق مسئله آمين مندرجه مجموعه رسائل: ص 147 ج1] میں،
◈ اور ڈیروی نے [اظہار التحسین ص160] میں صراحت کی ہے۔
الغرض یہ روایت منفطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
حديث اور اهل تقليد ، حصہ اول 34