🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1521. اردو حاشیہ: ➊ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سے احادیث...
1521. اردو حاشیہ:
➊ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سے احادیث کے سلسلے میں قسم لینا اعتماد مزید کےلئے ہوتا تھا۔ اور فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اسی وقت عمل واجب ہوتا ہے۔ جب وہ کامل شروط کے ساتھ صحیح ثابت ہو۔
➋ اس قدر اہتمام کے باوجود حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قسم لینے کی جرءت نہ کرتے تھے۔ اس میں حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرتبے کی بلندی ان کا احترام ان کے صدق پر گہرا اعتماد اور ان کے باہمی بردرانہ روابط کا شاندار ثبوت ہے۔
➌ توبہ واستغفار کی نیت سے نماز مستحب ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1521