🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا محمد داود ارشد حفظہ اللہ
� تبصرہ: اس حدث کو تورک کی ممانعت میں پیش کرنا زیادتی ہے، اس لیے کہ اہلحدیث کے نزدیک تورک...
� تبصرہ:
اس حدث کو تورک کی ممانعت میں پیش کرنا زیادتی ہے، اس لیے کہ اہلحدیث کے نزدیک تورک صرف آخری تشہد میں ہے پہلے قعدہ میں نہیں، خود انوار صاحب نے، دستوار المتقی [ص 102] ، رسول اکرم کی نماز [ص 85] ، اور صلوۃ الرسول [ص 274] سے جو عبارات نقل کی ہیں ان میں اس کی صراحت ہے۔
زیر بحث حدیث پہلے تشہد کے متعلق ہے، جیسا کہ مفصل حدیث میں اس کی وضاحت ہے، چنانچہ انوار صاحب نے جو حدیث نقل کی ہے، وہ «عبدالله بن إدريس، حدثنا عاصم بن كليب الجرمي، عن ابيه، عن وائل ابن حجر» کے طریق سے مروی ہے۔ جبکہ عبداللہ بن ادریس کی بجائے جو حدیث امام سفیان بن عیینہ نے امام عاصم بن کلیب سے نقل کی وہ مفصل ہے اور اس میں صاف وضاحت ہے۔
حديث اور اهل تقليد ، حصہ اول 39