🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1563. اردو حاشیہ: ➊ مال کو جوڑ جوڑ کر رکھنا، خزانہ بنانا اور اللہ کا حق ادا نہ کرنا، عند...
1563. اردو حاشیہ:
➊ مال کو جوڑ جوڑ کر رکھنا، خزانہ بنانا اور اللہ کا حق ادا نہ کرنا، عند اللہ بہت معیوب اور عذاب الیم کا باعث ہے۔ جیسے کہ سورہ توبہ میں ارشاد ہے: ﴿وَالَّذينَ يَكنِزونَ الذَّهَبَ وَالفِضَّةَ وَلا يُنفِقونَها فى سَبيلِ اللَّهِ فَبَشِّر‌هُم بِعَذابٍ أَليمٍ * يَومَ يحمىٰ عَلَيها فى نارِ‌ جَهَنَّمَ فَتُكوىٰ بِها جِباهُهُم وَجُنوبُهُم وَظُهورُ‌هُم ۖ هـٰذا ما كَنَزتُم لِأَنفُسِكُم فَذوقوا ما كُنتُم تَكنِزونَ﴾ [التوبة:3
➍ 35) ”اور جو لوگ سونے چاندی کا خزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راه میں خرچ نہیں کرتے، انہیں دردناک عذاب کی خبر پہنچا دیجئے۔ جس دن اس خزانے کو آتش دوزخ میں تپایا جائے گا پھر اس سے ان کی پیشانیاں اور پہلو اور پیٹھیں داغی جائیں گی (ان سے کہا جائے گا) یہ ہے جسے تم نے اپنے لئے خزانہ بنا کر رکھا تھا۔ پس اپنے خزانوں کا مزه چکھو۔“ لغت میں «کنز» یہ ہے کہ دولت کو زمین میں دفن کر کے رکھا جائے، مگر عرف شرع میں جس مال کی زکوۃ نہ دی جائے، وہ کنز کہلاتا ہے۔ سونا چاندی کے زیور کی زکوۃ میں کچھ اختلاف ہے۔ تاہم جمہور علماء زیور میں زکوۃ کے قائل ہیں اور احتیاط کے لحاظ سے بھی یہی مسلک زیادہ صحیح ہے۔ زیورکی زکوۃ دونوں طریقوں سےنکالی جا سکتی ہے۔ زیور میں چالیسواں حصہ سونا یاچاندی بطور زکوۃ نکال دی جائے یا چالیسواں حصے کی قیمت ادا کر دی جائے۔ دونوں طرح جائز ہے۔ تاہم کسی کے پاس اگر حد نصاب (7 ½) تولہ سونا یا 52 ½ تولے چاندی) سے کم زیور ہے تو اس پر زکوۃ عائد نہیں ہو گی۔ (29 بچے بچیاں جب اپنے ماں باپ کی سر پرستی میں ہوں تو ان پر واجب ہے کہ ان کی کے مال کی زکوۃ ادا کریں یا کروائیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1563