الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1567. اردو حاشیہ: ➊ فریضہ زکوۃ کی اس تفصیل سے مقام رسالت کی بھی وضاحت ہوتی ہے ۔جیسا کہ اللہ...
1567. اردو حاشیہ:
➊ فریضہ زکوۃ کی اس تفصیل سے مقام رسالت کی بھی وضاحت ہوتی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿بِالبَيِّنـٰتِ وَالزُّبُرِ ۗ وَأَنزَلنا إِلَيكَ الذِّكرَ لِتُبَيِّنَ لِلنّاسِ ما نُزِّلَ إِلَيهِم وَلَعَلَّهُم يَتَفَكَّرونَ﴾ (النحل:44) ”یہ ذکر (کتاب) ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں۔“
➋ احادیث نبویہ کا ایک معقول حصہ دور رسالت میں آپ کے حین حیات ضبط تحریر میں لایا گیا تھا، ان میں سے مذکورہ بالا تفصیلات زکوۃ بھی ہیں لہذا منکرین حجت حدیث کو غور کرنا چاہیے۔
➌ شرعی حقوق مالیہ طلب کرنے پر ادا کرنے واجب ہیں۔ اگر حکومت اس فریضے سے غافل ہو تو مسلمانوں کو از خودان کا ادا کرنا فرض ہے۔
➍ مقررہ مقدار زکوۃ سے زیادہ کا مطالبہ ہو تو جرات سے انکار کرنا چاہیے۔ الا یہ کہ حالات دگرگوں ہوں۔
➎ مقررہ نصاب سے کم میں زکوۃ واجب نہیں۔ مالک خوشی سے پیش کرے تو قبول کر لی جائے جو اس کے لیے باعث اجر و ثواب ہے۔ ٹیکس اور زکوۃ و صدقات میں یہی بنیادی فرق ہے کہ مسلمان شرعی واجبات تنگی ترشی میں بخوشی ادا کرتا ہے بخلاف ٹیکسوں کے۔
➏ اونٹوں کی مذکورہ بالا زکوۃ کے جانوروں کی عمریں بالکل پوری ہونی چاہییں۔ مثلاً ”بنت مخاض“ وہ اونٹنی ہے جو ایک سال کی ہو کر دوسرے سال میں داخل ہو چکی ہو۔ ”بنت لبون“ وہ اونٹنی ہے جو دو سال کی ہو کر تیسرے میں لگ چکی ہو، اسی طرح باقی بھی۔
➐ لاگو ہونے والی زکوۃ میں حسب مصلحت جانوروں کو بدلنا یا ان کی قیمت لینا دینا بھی جائز ہے۔
➑ اکٹھے ریوڑوں کو علیحدہ کرنا یوں ہے کہ .....مثلاً ایک ریوڑ میں دو مالکوں کی کل پچاس بکریاں ہوں توان میں ایک بکری زکوۃ آتی ہے مگر تحصیلدار زکوۃ کی آمد کےموقع پر یہ دونوں اپنے اپنے جانور علیحدہ کر لیں تو پچیس پچیس بکریاں میں کوئی زکوۃ نہ آئے گی۔ یہ حیلہ ناجائز اور حرام ہے۔ اسی طرح علیحدہ علیحدہ ریوڑوں کو اکٹھے دکھانا بھی ناجائز اور حرام ہے۔ مثلاً ساٹھ ساٹھ بکریوں کے دو ریوڑوں پر دو بکریاں زکوۃ لاگو ہوگی لیکن اگر ان کو ایک ہی ریوڑ شمار کیا کرایا جائے تو ایک سو بیس میں صرف ایک بکری آئے گی۔ اسی طرح ایک بکری بچا لینا حرام ہوگا۔
➒ لاگو شدہ زکوۃ کے جانوروں میں مادہ جانور لینا دینا اس لیے تاکیدی ہے کہ ان کی افزائش ہوتی رہتی ہے جبکہ نر صرف جفتی کا فائدہ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اونٹوں میں اگر بنت مخاض (ایک سالہ مادہ) لازم آئی ہو مگر موجود نہ ہو تو ابن لبون (دو سالہ نر) لیا جائے اور کچھ واپس نہ کیا جائے۔
➓ زکوۃ میں اللہ تعالیٰ ہی کو راضی کرنا مطلوب ہے اس لیے اسے اخلاص سےعمدہ مال پیش کیا جائے۔ ضعیف، بیمار یا عیب دار جانور پیش کرنا یا قبول کرنا ناجائز ہے۔ (11) ایسے جانور جوگھروں میں پالے جاتے ہیں، جنگل میں چرنے نہیں جاتے ان پر اس انداز سے زکوۃ نہیں بلکہ اگر وہ تجارت کےلیے ہیں تو ان کی مجموعی قیمت پر زکوۃ آئے گی یا ان سے حاصل آمدنی پر زکوۃ ہو گی۔ واللہ اعلم۔ (12) جن دو مشترک مالکوں کا مال اکٹھا ہی لی گی ہوتو وہ آپس میں برابر لین دین کر لیں۔ اس کی مثال یہ ہے کہ دو شرکاء تھے۔ ساٹھ ساٹھ بکریاں ہر ایک کی تھیں۔ مجموعی طور سے ایک بکری زکوۃ لی گئی۔ ظاہر ہے آدھی آدھی بکری دونوں پر لازم آئی تو اب جس کے مال سے ایک بکری لی گئی ہے وہ اپنے دوسرے ساتھی سے آدھی بکری کے دام لے لے گا اور وہ دوسرا اسے آدھی بکری کے دام دے گا۔ اس طرح دونوں پر زکوۃ برابر برابر ہو جائے گی۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1567