🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1575. اردو حاشیہ: ➊ یہ حدیث حسن درجے کی ہے اور اس میں یہ ارشاد ہے کہ مانع زکوۃ سے...
1575. اردو حاشیہ:
➊ یہ حدیث حسن درجے کی ہے اور اس میں یہ ارشاد ہے کہ مانع زکوۃ سے پوری زکوۃ اور اس کا نصف مال بطور جرمانہ لیا جائے گا۔
➋ صدقہ وزکوۃ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل کے لیے حلال نہ تھا۔ اسے لوگوں کی میل قرار دیا گیا۔ ایک حدیث میں ہے کہ «ان هذهِ الصدقةَ إنما هِىَ أوساخُ الناسِ‘ و إنها لاتحلُّ لمحمدٍ ولا لآلِ محمدٍ» [سنن أبي داود‘ الخراج‘ حدیث:2985) ”یہ صدقہ تو لوگوں کی میل ہوتا ہے اور یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آل محمد کےلیےحلال نہیں ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں آپ کی جمیع ازواج اور جمیع اولاد کے علاوہ آل علی، آل عقیل، آل جعفر اور آل عیاس ؓ شامل ہیں۔ اور حرمت صدقہ میں آپ کے موالی کا بھی یہی حکم ہے۔ اسی مفہوم کی حدیث صحیح مسلم میں بھی موجود ہے۔ دیکھیے: [صحیح مسلم‘ الزکوة‘ حدیث:(1072]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1575