🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1576. اردو حاشیہ: ➊ زکوۃ مسلمانوں پر فرض ہے اور انہی سے لی جاتی ہے جبکہ غیر مسلموں سے جزیہ...
1576. اردو حاشیہ:
➊ زکوۃ مسلمانوں پر فرض ہے اور انہی سے لی جاتی ہے جبکہ غیر مسلموں سے جزیہ لیا جاتا ہے۔ حدیث کا یہی مفہوم اور مراد ہے۔
➋ اونٹ کی زکوۃ میں حکم یہی ہے کہ مادہ جانور لیا جائے۔ صرف گائیوں کےبارے میں نر اور مادہ لینے میں رخصت ہے۔ وجہ یہ ہے کہ نر اونٹ سے صرف گوشت اور سواری کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ مادہ ان دونوں فائدوں کے علاوہ دودھ اور نسل کا بھی فائدہ دیتی ہے جو بیل سے نہیں ہے۔ اس لیے منفعت رسانی میں دونوں کو یکساں شمار کیا گیا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1576