🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1584. اردو حاشیہ: ➊ تبلیغ دین میں تدریج ہے جس کی اولین بنیاد شہادت توحید و رسالت ہے، اس کے...
1584. اردو حاشیہ:
➊ تبلیغ دین میں تدریج ہے جس کی اولین بنیاد شہادت توحید و رسالت ہے، اس کے بعد دیگر احکام ہیں، مگر خیال رہے کہ اس لیے مناسب حکمت عملی اختیار کرنی ضروری ہے۔
➋ کفار پر مسلمانوں کے دینی احکام کی تنفیذ ضروری نہیں، بلکہ ان سے پہلے تو حید ورسالت کے اقرار کا مطالبہ ہے۔
➌ عام فقہاء کی رائے یہی ہے کہ کسی جگہ کے مسلمانوں کا مال اسی جگہ کے مسلمانوں پر خرچ ہونا چاہیے۔
➍ تقسیم زکوۃ میں اول حق قریبی لوگوں اور ہمسایوں کا ہے اور اسے اہم ضرورت کے بغیر دوسرے شہروں میں منتقل نہیں کرنا چاہیے۔
➎ مظلوم کی دعا قبول کی جاتی ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1584