🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1591. اردو حاشیہ: ➊ [جلب] بمعنی لانا اور کھینچنا۔ یعنی عامل کو یہ قطعاً روا نہیں کہ اپنا مرکز کسی...
1591. اردو حاشیہ:
➊ [جلب]
بمعنی لانا اور کھینچنا۔ یعنی عامل کو یہ قطعاً روا نہیں کہ اپنا مرکز کسی ایسی جگہ بنالے جہاں مالکوں کو اپنے جانور کھینچ کر لانا پڑیں۔ اور وہ مشقت اُٹھاتے پھریں۔ اور اسی طرح مالکوں کو بھی جائز نہیں کہ تحصیل دار زکواۃ کی آمد کا سن کر اپنے جانور اپنے پڑائو سے دور لے جایئں۔ اور پھر وہ انہیں ڈھونڈھتا پھرے۔ ان کے اس عمل کو (جنب) کہتے ہیں۔ اس کا لغوی معنی ہے۔ پہلو تہی کرنا۔ دور ہونا۔
➋ اسلام کی ایسی تعلیمات ہی اس کے دین فطرت ہونے کی دلیل ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1591