الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1600. اردو حاشیہ: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ۔ترمذی اور ابو بکر بن المنذر کے بیانات کے مطابق شہد میں...
1600. اردو حاشیہ: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ۔ترمذی اور ابو بکر بن المنذر کے بیانات کے مطابق شہد میں زکواۃ واجب ہونے کی کوئی صحیح صریح حدیث نہیں ہے۔جبکہ زیر بحث مذکورہ بالا حدیث صحیح السند ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(اروا الغلیل۔810/3)علامہ خطابی وغیرہ کا یہ قول ہے۔ کہ حضرت ہلال متعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی خوشی سے اس کی زکواۃ لے آئے۔تو رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرمالی۔ اور اس کی درخواست پروادی سلبہ اس کے نام لکھ دی۔اس کے بعد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےیہی سمجھا کہ اولاً تو اس میں زکواۃ ہے ہی نہیں۔ تاہم چونکہ اس نے یہ وادی اپنے نام کرالی تھی۔تو اس کے بدلے اسے زکواۃ بھی دینی چاہیے اگر یہ زکواۃ نہ دے تو یہ وادی اس کے لئے مخصوص نہ رہے گی۔ بلکہ عام مسلمانوں کےلئے ہوگی۔جوچاہے اس سے استفادہ کرے۔الغرض چونکہ یہ مال ہے۔ اس لئے اس سے زکواۃ ادا کرنا ہی راحج اور احتیاط کا تقاضا ہے۔جیسا کہ ائمہ کرام ابو حنیفہرحمۃ اللہ علیہ احمد رحمۃ اللہ علیہ اور اسحاق رحمۃ اللہ علیہ وغیرہم کا فتویٰ ہے۔اور صحابہ کرام میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی مروی ہے۔عمر بن عبد العزیز اورامام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ایک قول یہی ہے کہ شہد میں زکواۃ واجب ہے۔واللہ اعلم بالصواب
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1600