🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1605. اردو حاشیہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔مگر دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔اور پھلوں کا اندازہ لگانے...
1605. اردو حاشیہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔مگر دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔اور پھلوں کا اندازہ لگانے والا تیسرا یا چوتھا حصہ اس لئے چھوڑے کیونکہ یہ سب نظر کا معاملہ ہوتا ہے۔اور اس میں کمی بیشی کا احتمال یقینی ہے۔نیز کچھ پھل ضائع بھی ہوجاتا ہے۔اور کچھ جانور وغیرہ کھا جاتے ہیں۔اور کچھ مالک بھی غریبوں مسکینوں وغیرہ کودیتا ہے۔لہذا ثلث یا ربع چھوڑنے میں ان سب کی تلافی ہوجائےگی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1605