الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1616. اردو حاشیہ: ➊ جب صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کی آراء میں اختلا ف ہو تو بلاشبہ وہی قول...
1616. اردو حاشیہ:
➊ جب صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کی آراء میں اختلا ف ہو تو بلاشبہ وہی قول اور عمل حق اور راحج ہوگا۔جس پر دوررسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں عمل ہوتا رہا۔ صدقہ فطر کے معاملے میں کچھ صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رائے پر عمل کرتے ہوئے آدھا صاع گندم دینا شروع کردیا تھا۔مگر کچھ نے اسے قبول نہیں کیا۔تو ان کی رائے حجت نہ ہوئی۔
➋ لفظ طعام اگرچہ عام ہے۔مگر کچھ علماء اس طرف گئے ہیں کہ اس کا اطلاق گندم پر بالخصوص ہوتا ہے۔(خطابی)اس لئے گندم سے صدقہ فطر دینا ہو تو بھی ایک صاع دیاجائے۔
➌ اس حدیث میں یہ دلیل بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف قیمتوں کی حامل مختلف اجناس کی تعین فرمائی اور صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین بھی یہی اجناس دیتے تھے۔کہیں بھی قیمت ادا کرنے کا ارشاد نہیں ہے۔لہذا جنس کی صورت میں ادایئگی زیادہ افضل اور راحج ہے۔تینوں آئمہ اسی طرف گئے ہیں۔صرف امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ جواز قیمت کے قائل ہیں۔اور امام بخار ی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی (باب العرض فی الذکاۃ) میں یہی ثابت کیا ہے۔کہ فرض زکواۃ میں بدل جائز ہے۔اور حضرت معاز رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اہل یمن سے کہا تھا۔کہ جو اور مکئی کی بجائے کپڑے پیش کردو یہ تم پر آسان ہے۔اور یہ مدینہ میں اصحاب نبی رضوان اللہ عنہم اجمعین کے لئے مفید تر ہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ باب 33)علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ الیل الجرار میں عذر کی بنا پرقیمت کی ادایئگی کو جائز بتاتے ہیں۔(اور مقصد اورفائدہ کی نظر سے قیمت کونظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا) راحج بہرحال جنس ہی ہے۔(مرعاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ لمصابیح حدیث 1833]

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1616