الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1629. اردو حاشیہ: (ملتمس)(پہلی میم مضموم ا ور دوسری مشد مکسور ہے) کا قصہ یہ ہے کہ ایک شاعر تھا۔...
1629. اردو حاشیہ: (ملتمس)(پہلی میم مضموم ا ور دوسری مشد مکسور ہے) کا قصہ یہ ہے کہ ایک شاعر تھا۔ اور اس نے عمرو بن ہند بادشاہ کی ہجو کی تھی۔چنانچہ بادشاہ نے اسے ا یک خط لکھ کردیا۔میرے فلاں عامل کے پاس جائو۔وہ تمھیں کچھ تحفے وغیرہ دے گا۔جب کہ اس میں حامل رقعہ کو قتل کردینے کا حکم درج کرایا تھا۔ مگر اسے کچھ شبہ سا ہوگیا تو اُ س نے وہ خط کھول کر پڑھ لیا۔ جب اسے مندرجات کا علم ہوا تو خط پھاڑ دیا۔ اور اپنی جان بچائی اس واقعے کو عرب لوگ (صحیفہۃ المتلمس) سے تعبیر کرتے ہیں۔اور بطور ضرب المثل زکر کرتے ہیں۔
➋ کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (عالم ماکان وما یکون) باور کراتے ہیں۔ جو کسی طرح بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح نہیں ہے۔ کیونکہ اس واقعے میں بیان ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مذکورہ قصے کی وضاحت کی۔ معلوم ہوا کہ آپ عالم الغیب نہ تھے۔
➌ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خظاب کرتے ہوئے۔ (یا محمد) کہنا انتہائی سوء ادبی ہے۔عیینہ بن حصن رضی اللہ تعالیٰ عنہ چونکہ جدید الاسلام تھے۔ اور آداب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مطلع نہ تھے۔ اس لئے بدوی انداز میں خطاب کیا۔
➍ بلاضرورت واقعی سوال کرنا دین وشرافت کی نظر سے بہت بُرا عیب اور روز محشر میں اپنے لئے انگارے جمع کرنا ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1629