🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1641. اردو حاشیہ: ➊ حکومت اسلامیہ اور رفاہی تنظیموں کوچاہیے کہ ایسے پروگرام پیش کریں۔جن سے لوگ ہنر مند بنیں...
1641. اردو حاشیہ:
➊ حکومت اسلامیہ اور رفاہی تنظیموں کوچاہیے کہ ایسے پروگرام پیش کریں۔جن سے لوگ ہنر مند بنیں اور برسر روزگار ہوں۔
➋ علماء کو چاہیے کہ محنت مذدوری کی فضیلت واضح کریں۔ اور مانگنے کی ذلت اور رسوائی بتایئں۔
➌ پڑھے لکھے جوانوں کا ہر حال حکومت سے اعلیٰ ملاذمتوں پر اصرار کسی طرح روا نہیں۔
➍ باوقار محنت مذدوری میں کوئی عیب نہیں۔
➎ مربی حضرات کو بلند نگاہ اوردور اندیش ہونا چاہیے۔اللہ نے افراد کی طبعیتیں مختلف بنائی ہیں۔ بعض کےلئے محنت مذدوری اور غنا لازمی ہوتا ہے۔اور بعض قناعت پر راضی اور مطمئن ہوتے ہیں۔لہذا ہر ایک سے بہتر کام لیاجائے۔مثلا طلب علوم شرعیہ اور اس کی دعوت واشاعت وغیرہ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کسب ومحنت کی تلقین نہیں فرمائی تھی۔ بخلاف اس شخص کے جو سوال کرنے آیا تھا۔
➏ نیلامی کی بیع جائز ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1641