الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1644. اردو حاشیہ: نیت اور عزم صادق کی برکات میں سے یہ ہے کہ اللہ عزوجل اسے بارآور کردیتا ہے۔بشرط...
1644. اردو حاشیہ: نیت اور عزم صادق کی برکات میں سے یہ ہے کہ اللہ عزوجل اسے بارآور کردیتا ہے۔بشرط یہ کہ انسان شریعت کی راہ اختیار کرے۔اس حدیث میں سوال کرنے کی ذلت سے بچنے کو عفت سے تعبیرکیا گیا ہے۔اور یہ لفظ اپنے معنی کے اعتبار سے بہت وسیع ہے۔ نکاح کے معاملے میں پاک دامن رہنے کو بھی عفت اور اس سے موصوف کو عفیف کہتے ہیں۔ یعنی اگر وسائل نکاح موجود نہ ہوں۔ اور انسان عفیف رہنے کےلئے پرعزم ہو تو اللہ تعالیٰ اسے عفیف بنادے گا۔جو کہ غنا اور صبر کے معنی کو بھی مستلزم ہے۔اورچاہیے کہ انسان اپنی ضروریات کو مختصر سے مختصر رکھنے کی کوشش کرے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1644