الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1655. اردو حاشیہ: ➊ صدقہ اور ہدیہ میں فرق یہ ہے کہ صدقہ انسان کےفقر ومجبوری کے پیش نظر اللہ...
1655. اردو حاشیہ:
➊ صدقہ اور ہدیہ میں فرق یہ ہے کہ صدقہ انسان کےفقر ومجبوری کے پیش نظر اللہ کی رضا اور آخرت کےثواب کےلئے دیاجاتا ہے۔۔۔جبکہ ہدیہ۔۔۔دیئے جانے والے کے اکرام اور اس سے قربت کی غرض سے دیا جاتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےلئے صدقہ حرام ہونے کی حکمت یہ بیان کی جاتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لائق نہیں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کے سوا کسی اور کا احسان باقی رہے۔اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اوپر صدقہ حرام قرار دیا تھا۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول فرمالیتے اور صاحب ہدیہ کو اس کا بدلہ دے کر اس کے احسان سے بری الذمہ ہوجاتے تھے۔
➋ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ فقیر ومسکین صدقے کا مالک بن جانے کے بعد اس میں کامل تصرف کا حق رکھتا ہے۔خواہ ہدیہ دے یا دوسروں کو صدقہ دے جائز ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1655