الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1708. اردو حاشیہ: امام ابوداؤد کا یہ فرمانا کہ زید بن خالد جہنی کی اس روایت میں حماد بن...
1708. اردو حاشیہ: امام ابوداؤد کا یہ فرمانا کہ زید بن خالد جہنی کی اس روایت میں حماد بن سلمہ کا مذکورہ بالا اضافہ محفوظ نہیں وہم ہے سفیان ثوری اور زید بن ابی انیسہ اس اضافے میں ان کے متابع ہیں جیسا کہ صحیح مسلم میں وارد ہے۔(منذری)(صحیح مسلم اللقطة حدیث:1733)امام بخاری پ نے حضرت زید بن خالد کی روایت انہی الفاظ کے ساتھ دوسری سند سے بیان فرمائی ہے۔ (کتاب فی اللقطة:باب اذا لم یوجد صاحب اللقطةبعد سنةفھی لمن وجدھا)علاوہ ازیں اسی معنی پر مشتمل الفاظ ابوداؤد کی کتاب اللقطہ میں حضرت ابی بن کعب سے مروی روایت میں موجود اور محفوظ ہیں۔حضرت ابی بن کعب کی یہ روایت صحیح بخاری میں بھی موجود ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1708