الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1717. اردو حاشیہ: ابوالزبیر مکی سے دو حضرات روایت کرتے ہیں ۔ایک مغیرہ بن زیاد ان سے یہی متن امام...
1717. اردو حاشیہ: ابوالزبیر مکی سے دو حضرات روایت کرتے ہیں۔ایک مغیرہ بن زیاد ان سے یہی متن امام ابوداؤد نے ذکر فرمایا ہے۔دوسرے مغیرہ بن مسلم ابومسلمہ کی بیان کردہ روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے صحابی کےحوالے سے یہی بات کہی گئی ہے۔(عون المعبود)یہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن امام بخاری نے ایک باب قائم کیا ہے: باب اذا وجد خشبة فى البحر او سوطااو نحوه یعنی جب کوئی شخص سمندر میں بہتی ہوئی لکڑی پائے یا چابک یا اس جیسی (کوئی انتہائی کم قیمت)چیز اسےمل جائے۔اور نیچے وہ حدیث لائے ہیں جس سے سمندر میں بہتی ہوئی لکڑی ک ایندھن کے طور پر لے جانے کا جواز ثابت ہوتا ہے۔حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ امام بخاری نے اس حدیث سے استنباط کر کے چابک کو شامل کیا ہے۔(فتح الباری کتاب اللقطه باب مذکور)اس سے ثابت ہوا کہ امام ابوداؤد کی بیان کردہ یہ حدیث اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن اس میں جو حکم بیان کیا گیا وہ دیگر دلائل کی وجہ سے صحیح ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1717