🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1725. اردو حاشیہ: یہ برید والی روایت بعض ائمہ کے نزدیک شاذ ہے ۔اور ایک «برید» چار فرسخ کا اور...
1725. اردو حاشیہ: یہ برید والی روایت بعض ائمہ کے نزدیک شاذ ہے۔اور ایک «برید» چار فرسخ کا اور ایک فرسخ تین میل کا ہوتا ہے۔(برید بارہ میل کاہوا)جو علماء کےنزدیک آدھے دن کی مسافت ہوتی ہے۔ اس اعتبار سےان ائمہ کے نزدیک عورت کا بغیر محرم کے مختصر سفر کرنا جائز ہو گا جب کہ دوسرے ائمہ کے نزدیک مطلقاً عورت کا بغیر محرم کے سفر کرنا ناجائز ہو گا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1725