🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1738. اردو حاشیہ: ان مقامات سے احرام باندھنا انہی لوگوں پر واجب ہے جو حج یا عمرہ کی نیت رکھتے...
1738. اردو حاشیہ: ان مقامات سے احرام باندھنا انہی لوگوں پر واجب ہے جو حج یا عمرہ کی نیت رکھتے ہوں دوسروں کے لیے نہیں ہے۔یلملم: بیت اللہ کے جنوب میں ایک مقام ہے جو یمن چین بنگلہ دیش افغانستان ہندوستان اور پاکستا ن کی طرف سے آنے والوں کی میقات ہے۔یہ مکہ مکرمہ سے 92کلومیٹر پر واقع ہے۔ ذوالحلیفه: مدینہ منورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی طرف سے آنے والوں کی میقات۔ اس کاموجودہ نام آبار علی ہے۔مدینہ سے قریب تر اور مکہ سے تقریباً ساڑھے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جحفه: شام ترکی اور مصر کی جانب سے آنے والوں کی میقات۔ اب یہ بستی موجود نہین مگر قریب ہی رابغ نامی جگہ سے لوگ احرام باندھتے ہیں۔یہ مکہ سےشمال مغرب میں 187 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ذات العرق: عراق وغیرہ کی طرف سے آنے والوں کی میقات۔ اب یہ بستی موجود نہین مگر قریب ہی الضریبہ نامی جگہ سے لوگ احرام باندھتے ہیں۔جسے خریبات بھی کہتے ہین۔یہ مکہ سے شمال مشرق میں 94 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔قرن المنازل: اہل نجد اور عرفات کی طرف آنے والوں کی میقات۔اب یہ بستی موجود نہیں مگر قریب ہی السیل نامی جگہ سے احرام باندھا جاتاہے جو مکہ سے 94 کلومیٹر دور ہے
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1738