🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1770. اردو حاشیہ: «اھل » کے معنی ہیں (اپنی آواز بلند کی ) «لبیک اللهم لبیک » بآواز بلند پکارا_اوراحرام...
1770. اردو حاشیہ: «اھل» ‏‏‏‏ کے معنی ہیں (اپنی آواز بلند کی) «لبیک اللهم لبیک» ‏‏‏‏ بآواز بلند پکارا_اوراحرام کےمعنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔خیال رہے یہ حدیث ضعیف ہے۔ شیخ البانی ﷫نے بھی اسے الضعیفہ میں درج کیاہے۔ لیکن علامہ احمد شاکرنےاس حدیث کوصحیح قراردیا ہے_
➋ اس روایت مین ذوالحلیفہ میں جو دورکعتیں پڑھنے کا ذکر ہے جس کے بعد آپ نے حج کے لیے تلبیہ پکارا اس سے مراد نماز ظہر کی دو رکعت (نماز قصر) ہے جیسا کہ صحیح مسلم (حدیث:1243،)اور سنن نسائی (حدیث:2756)میں صراحت ہے۔اس لیے اس کے آخر میں حضرت سعید بن جبیر کے قول سے احرام کے وقت دو رکعت پڑھنے کا اثبات مترشح ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا کوئی واضح ثبوت نہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1770