الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1782. اردو حاشیہ: ➊ جس نے حج کا احرام باندھا ہو اور قربانی ساتھ نہ ہو تو اسے جائز ہے...
1782. اردو حاشیہ:
➊ جس نے حج کا احرام باندھا ہو اور قربانی ساتھ نہ ہو تو اسے جائز ہے کہ اپنے احرام کو عمرے کا احرام بنا لے۔
➋ جوشخص مکہ میں ہوتے ہوئے عمرہ کرنا چاہے اسے قریب ترین میقات پر جاکر احرام باندھ کر آنا لازم ہے۔سیدہ عائشہ ؓ کو تو ایک طبعی عارضہ لاحق ہوگیا جس کی وجہ سے ان کا عمرہ رہ گیاتھا جس کا ان کو قلق تھا اس کا ازالہ ان کو تنعیم سے احرام بندھوا کر کرا دیا گیا یوں ان عمرہ بھی ہو گیا۔یہ خصوصی رعایت صرف حضرت عائشہ ؓ کے لیے تھی جس سے وہ عورتیں تو فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو حضرت عائشہ ؓ کی طرح وہاں جاکرحائضہ ہو جائیں۔لیکن عام لوگ جو مزید عمرہ کرنا چاہیں وہ تنعیم (مسجد عائشہ)جاکر وہاں سے احرام باندھ کر آ کر عمرہ نہیں کر سکتے (جیسا کہ اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں۔) البتہ وہ ذوالحلیفہ قرن المنازل یا کسی بھی میقات سے احرام باندھ کرآئیں تو دوبارہ عمرہ کرنا صحیح ہو گا۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1782