الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1813. اردو حاشیہ: ➊ حج اور عمرہ میں تلبیہ کہناسنت مؤکدہ ہے اگر کوئی اسے ترک کر دے گا تو...
1813. اردو حاشیہ:
➊ حج اور عمرہ میں تلبیہ کہناسنت مؤکدہ ہے اگر کوئی اسے ترک کر دے گا تو سنت کے اجر و ثواب سےمحروم رہے گا۔جبکہ بعض ائمہ اسے واجب کہتے ہیں۔اسی لیے اس کے ترک پر ان کےنزدیک دم (قربانی)واجب ہے۔تاہم یہ دوسرا موقف صحیح نہیں لگتا اس لیے کہ ترک تلبیہ سے کسی رکن کاترک لازم نہیں آتا اس لیے اوکان حج کی ادائیگی تلبیے کے قائم مقام ہو جائے گی۔تلبیہ کے الفاظ میں افضل یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے الفاظ ہی پر اکتفا واقتصار کیا جائے کیونکہ آپ نے انہی بپر مداو مت اختیار فرمائی ہے۔ تاہم اگر کوئی (صحیح المعنی الفاظ کا) اضافہ کرے تو بھی مباح ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ کو مختلف الفاظ سے تلبیہ پکارتے سناتو آپ خاموش رہے اور انکار نہیں فرمایا۔(عون المعبود)
➋ یہ جلیل الشان کلمہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی توحید کی تمام انواع پر مشتمل ہے۔یعنی توحید الوہیت توحید ربوبیت اورتوحید اسماء و صفات۔اور بندہ اس کے تکرار سےاپنی عبدیت کا اظہار کرتا ہے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1813