🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
� فوائد و مسائل : نماز اسلام کا بنیادی اور انتہائی اہم رکن ہے، یہ خام خیالی ہے کہ نماز...
� فوائد و مسائل:
نماز اسلام کا بنیادی اور انتہائی اہم رکن ہے، یہ خام خیالی ہے کہ نماز کے بغیر اسلام کی عمارت قائم رہ سکے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
«وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ» [سورہ روم: 31]
”نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سے نہ ہو جاؤ۔“
ارشاد نبوی ہے:
«بين الرجل وبين الشرك والكفر ترك الصلاة۔» [صحیح مسلم]
”(مسلمان) آدمی اور شرک و کفر کے درمیان (فرق) نماز کا چھوڑنا ہے۔“
یہی وجہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات سال کے بچے کو نماز پڑھنے کا حکم دینا شروع کر دو اور اگر وہ دس سال کا ہو جائے اور نماز میں سستی کرے تو اس (جرم) پر اسے سزا دو۔“ [ابوداود]
مذکورہ بالا حدیث میں جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت لیتے وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت کی شرط لگائی، وہاں نماز کی ادائیگی کا حکم بھی دیا، یعنی بیعت برقرار رکھنے کے لیے جن امور کی ضررت ہے، ان میں نماز کو بھی خاص مقام حاصل ہے۔ توحید و نماز کے ضمن میں زکوٰۃ، مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی و خیرخواہی اور مشرکوں سے علیحدگی اختیار کرنے کی شرائط لگانے سے ان تین امور کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یاد رہے، مشرکین سے مفارقت کی سرحدیں نشت و برخاست سے دوری سے ہوتی ہوئی تہذیب و تمدن، کلچر و آرٹ، لائف اسٹائل اور شادی و مرگ کے امور تک پھیلی ہوئی ہیں ہندو پاک میں باالخصوص ہندوانہ مشرکانہ تہذیب سے جغرافیائی قرب کی بناء پر مقارفت کے اس آخری مفہوم سے تساہل برتا جاتا ہے۔
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 471