🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
� فوائد و مسائل : سبحان اللہ ! صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی...
� فوائد و مسائل:
سبحان اللہ! صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر کے مشرف باسلام ہو چکے ہیں۔ لیکن انتہائی اہم امور کی نشاندہی اور تاکید کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ بیعت لینے کا اعلان کر دیا۔ پھر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا جذبہ اطاعت رسول دیکھیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اس حد تک قدردانی کی کہ اگر کوئی سواری پر سوار ہوتا اور اس کا کوڑا یا لاٹھی گر جاتی تو فرمودہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام میں سواری سے اتر کر اٹھا لیتا، لیکن کسی سے خدمت لینا گوارہ نہ کرتا۔ «لا تسألوا»
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 472