🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
� فوائد و مسائل حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں پانچ نمازیں فرض ہیں، نیز یہ بھی...
� فوائد و مسائل
حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں پانچ نمازیں فرض ہیں، نیز یہ بھی پتہ چلا کہ جو آدمی پانچ نمازوں کی حفاظت کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخلہ نصیب فرمائے گا۔ نمازوں سے پہلے اور بعد والی سنتیں فرض نہیں ہیں، لیکن ان کی ادائیگی پر بےحد اجر و ثواب کی بشارتیں سنائی گئی ہیں، جیسا کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ما من عبد مسلم يصلي لله كل يوم ثنتي عشرة ركعة تطوعا غير فريضة إلا بنى الله له بيتا فى الجنة او إلا بني له بيت فى الجنة» [صحیح مسلم]
”جو مسلمان اللہ کے لئے ہر روز بارہ رکعت نفلی نماز پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیں گے۔“
ترمذی کی روایت کے مطابق ان بارہ رکعات کی تفصیل یہ ہے: فجر سے پہلے دو، ظہر سے پہلے چار اور اس کے بعد دو، مغرب کے بعد دو اور عشاء کے بعد دو۔ اسی نفلی نماز کو ہمارے معاشرے میں سنن موکدہ کہا جاتا ہے۔ علمائے حدیث نے اس حدیث سے یہ استدلال بھی کیا ہے کہ نماز وتر فرض نہیں ہے، بلکہ وہ نفلی نماز ہے اور ان شاء اللہ یہ استدلال درست ہے، اس پر مزید بحث نماز وتر کے عنوان میں کی جائے گی۔ «والله اعلم بالصواب»
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 473