🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
� فوائد و مسائل اس حدیث میں یہ نقطہ موجود ہے کہ جس حدیث کے بیان کرنے سے لوگ عملاً...
� فوائد و مسائل
اس حدیث میں یہ نقطہ موجود ہے کہ جس حدیث کے بیان کرنے سے لوگ عملاً کوتاہی کر سکتے ہوں، یا غلط فہمی اور فکری انتشار میں پڑ سکتے ہوں تو اسے بیان نہ کیا جائے، ہاں اگر سامعین احادیث کی روح اور مقصد کو سمجھنے والے ہوں تو ان کے سامنے وضاحت کی جا سکتی ہے۔ مذکورہ اس حدیث کا مفہوم ہے کہ روزے، نمازیں اور حج انتہائی افضل اعمال ہیں اور مغفرت الہٰی کا بہت بڑا سبب ہیں، لیکن اس حدیث کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کے علاوہ باقی ارکان اسلام اور اعمال صالحہ کو نظر انداز کر دیا جائے۔
سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 478