الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1885. اردو حاشیہ: -1طواف قدوم میں پہلے تین چکروں میں کندھے ہلا ہلاکر آہستہ آہستہ دوڑنارمل کہلاتا ہے۔اور یہ ثابت...
1885. اردو حاشیہ: -1طواف قدوم میں پہلے تین چکروں میں کندھے ہلا ہلاکر آہستہ آہستہ دوڑنارمل کہلاتا ہے۔اور یہ ثابت شدہ سنت ہے۔طواف قدوم کے بعد کسی اور طواف میں یہ عمل ثابت نہیں۔ نیز عورتوں کےلئے رمل نہیں ہے۔
➋ رمل مشروع ہونے کی اصل بنا یہی ہے۔ جو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایات میں بیان ہوئی ہے۔ مگر یہ کہنا کہ یہ سنت نہیں ہے۔محل نظر ہے یہ ان کا اپنا خیال ہے۔ اورشاید اس سے ان کی مُراد سنت واجبہ کی نفی ہے۔اورحقیقت بھی یہی ہے کہ یہ عمل مسنون ومستحب ہے۔ اگر کسی سے یہ رہ جائے تو آخر کے چار چکروں میں اس کا تدارک کرناجائز نہیں ہے۔(نیل الاوطار)اگر یہ عمل وقتی ہوتا تو بعد کے عمروں اور حجۃ الوداع میں اس پر عمل نہ کیاجاتا۔عمرہ قضا سن 7 ہجری میں ہوا ہے۔جس میں رمل کی ابتداء ہوئی تھی۔ پھر سن آٹھ ہجری میں عمرہ جعرانہ میں بھی صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نے رمل کیا۔اور یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کی روایت ہے۔جواوپر گزری ہے۔(حدیث 1884) بعد ازاں دس ہجری میں حجۃ الوداع میں بھی یہ عمل ثابت ہے۔اور سواری پر سوار ہوکرطواف وسعی بلاشبہ عذر پر ہی مبنی ہے۔ کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے۔دور نہ ہوتے تھے اور ان کو زور سے دور کرنا اور ہٹانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہ تھا تو آپ سوار ہوگئے تاکہ آپ انہیں مناسک حج کی تعلیم دے سکیں۔ مسائل سمجھا سکیں اور لوگ بھی آپ کے عمل کامشاہدہ کرسکیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1885