حافظ محفوظ احمد حفظہ اللہ
� فوائد و مسائل یہ شراب کی نحوست ہے کہ نماز جیسا عظیم فریضہ ادائیگی کے باوجود شرف قبولیت حاصل...
� فوائد و مسائل
یہ شراب کی نحوست ہے کہ نماز جیسا عظیم فریضہ ادائیگی کے باوجود شرف قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔ قبول کے دو معانی ہیں:
➊ کفایت کرنا، ➋ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا ثواب ملنا۔
اس حدیث میں دوسرا معنی مراد ہے، جو کہ قبول کا اصل معنی ہے، یعنی شراب پینے والا نماز کے ثواب سے محروم رہتا ہے، ہاں البتہ اس کی نماز ادا ہو جاتی ہے، مثال کے طور پر وہ نماز ظہر ادا کرنے سے اس فرض سے بری الذمہ ہو جائے گا اور اسے نماز ترک کرنے کا گناہ نہیں ملے گا، لیکن وہ اپنے جرم کی وجہ سے اس کے اجر و ثواب سے محروم رہے گا۔

سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد 492