🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1953. اردو حاشیہ: ➊ عید الاضحی ٰ (دس ذوالحجہ ) کے بعد تین دنوں کو ایام تشریق کہتے ہیں ۔...
1953. اردو حاشیہ:
➊ عید الاضحی ٰ (دس ذوالحجہ) کے بعد تین دنوں کو ایام تشریق کہتے ہیں۔ تشریق کے معنی ہیں، گوشت کے ٹکڑے کر کے دھوپ میں خشک کرنا۔ پہلا دن یوم القراء (نمعنی قرار) اور دوسرا دن یوم لرؤوس کہلاتا ہے۔ یعنی سریوں والا دن کہ وہ قربانیوں کی سریاں پکا کر کھاتے تھے۔ اور تیسرے دن کو یو م النفر (ورانگی کا دن) کہتے ہیں۔
➋ اس موقع پر امام حج کے لیے خطبہ دینا مستحب ہے جیسے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ حسب موقع اہم اہم مسائل کی تذکیر کی جانی چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1953