🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1991. اردو حاشیہ: ➊ صحیح اور درست بات یہ ہے کہ نبی کریمﷺنے چار عمرے کیے ہیں۔جیسا کہ صحیحین میں...
1991. اردو حاشیہ:
➊ صحیح اور درست بات یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کیے ہیں۔جیسا کہ صحیحین میں اس کی صراحت موجود ہے۔(صحیح البخاری العمرۃ حدیث 177
➎ 1776 وصحیح مسلم الحج حدیث 1253)مگر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دو عمرے بتانا شاید اسی بنا پر ہے۔کہ آپ نے فعلاً اور بالا استقلال دو عمرے کئے ہیں۔عمرہ حدیبیہ میں آپ کو روک دیا گیا تھا۔اور آپ واپس چلے آئے تھے۔ اور حج والا عمرہ ضمنی عمرہ تھا۔ انہوں نے ان کو شمار نہیں فرمایا۔
➋ شوال میں عمرہ اس معنی میں ہے۔کہ عمرہ جعرانہ کا سفر شوال میں شروع ہوا تھا تو انہوں نے شوال کا زکر کیا ورنہ عملا ً زوالعقدہ میں ادا کیا گیا تھا۔(بزل المجہود]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1991