🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : «قطعوا ما أصابهم البول» ’’ جس کو پیشاب لگتا تھا، اسے کاٹ دیتے تھے۔“ اس...
فوائد و مسائل:
«قطعوا ما أصابهم البول» ” جس کو پیشاب لگتا تھا، اسے کاٹ دیتے تھے۔“
اس میں ابہام ہے کہ کس چیز کو کاٹتے تھے؟ ابوداؤد کی دوسری روایات میں سے ایک میں «جلد» ”چمڑے“ کا اور دوسری میں «جسد» ”جسم“ کا ذکر ہے۔ جس کے لفظ کو شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے ضعیف ابی داؤد میں منکر کہا ہے اور «جلد» سے مراد چمڑے کا لباس مراد لیا گیا ہے جو پہنا جاتا ہے۔ اس طرح کاٹے جانے والی چیز جسم کا حصہ نہیں بلکہ لباس (کپڑا یا چمڑا) ہوتا تھا جسے پیشاب لگ جاتا تھا، صحیح بخاری کی روایت سے بھی اسی کی تائید ہوتی ہے جس کے الفاظ ہیں: «اذا اصاب ثوب احدهم قرضه» [بخاري، الوضوء، حديث: 226] ” جب ان میں سے کسی کے کپڑے کو پیشاب لگ جاتا، تو وہ اسے کاٹ دیتا تھا۔“

اس سے حسب ذیل باتیں مستفاد ہوتی ہیں:
➊ اسلام ہمیشہ سے طہارت و پاکیزگی کا داعی رہا ہے۔ بنی اسرائیل میں یہ احکام انتہائی سخت تھے۔ جس بدبخت نے لوگوں کو اس امر شرعی کی مخالفت پر ابھارا تھا، اسے قبر میں عذاب دیا گیا۔
➋ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت سے روکنا، اس میں تحریف کرنا یا تاویل باطل سے اسے مہمل قرار دینا حرام اور شقاوت (بدبختی) کا کام ہے اور ایسا شخص عذاب الہٰی کا مستحق ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 22