🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ وضو کے شروع میں «بسم الله» کہنا واجب ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ...
فوائد و مسائل:
➊ وضو کے شروع میں «بسم الله» کہنا واجب ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا: ” «بسم الله» کہتے ہوئے وضو کرو۔“ [سنن النسائي، الطهارة، حديث: 78]
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ «بسم الله» کے علاوہ الفاظ سے وضو کی ابتداء کرنا درست نہیں ہے۔ جو حضرات «بسم الله» کے سوا کوئی دوسرے الفاظ کہنے کو درست خیال کرتے ہیں تو یہ بلا دلیل اور مذکورہ حدیث کے خلاف ہے۔
➋ اگر «بسم الله» بھول گئی اور وضو کے دوران میں یاد آئی تو فوراً پڑھ لے، تاہم وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بھول چوک معاف ہے۔
➌ وضو اور غسل میں نیت بھی لازم ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 101