الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
فوائد و مسائل : ➊ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت،...
فوائد و مسائل:
➊ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت، خدمت اور حفاظت کو اپنا لازمی فریضہ جانتے تھے۔ تاہم سنن نسائی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کو ازخود رکنے کا حکم دیا تھا۔ [سنن النسائي، حديث: 125]
➋ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام اعمال اور ان کی جزئیات تک کو شریعت کی نظر سے دیکھتے تھے، جیسے کہ اس باب کی روایت میں موزوں پر مسح مذکور ہوا ہے۔
➌ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اول وقت میں نماز پڑھنے کے عادی تھے۔
➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت میں تواضع تھی کہ عام مسلمانوں کے ساتھ صف میں مل کر نماز پڑھی اور یہی حکم شریعت ہے۔
➎ معلوم ہوا کہ افضل مفضول کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے۔
➏ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کا فضل و شرف ہے کہ صحابہ نے انہیں امامت کے لیے منتخب کیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کے پیچھے نماز پڑھی۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 149